سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے گھر پر چھاپہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 30 اگست 2016 09:27

سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر  کے گھر پر چھاپہ

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2016ء) سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں پولیس نے غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے سابق صوبائی وزیر عبدالرحمان کھر کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق غلام مصطفی کھر کا ایک بیٹا بلال کھر قتل کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔ پناہ دینے پر عبدالرحمان کھر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :