انضمام الحق کو آؤٹ کرنا سب سے مشکل تھا:شعیب اختر

muhammad ali محمد علی پیر 29 اگست 2016 23:55

انضمام الحق کو آؤٹ کرنا سب سے مشکل تھا:شعیب اختر

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اگست۔2016ء )دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نظر میں انضمام الحق وہ بیٹسمین تھے جنہیں آؤٹ کرنا انتہائی مشکل کام تھا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی میزبانی میں نجی ٹی وی پر شروع ہونے والے شو میں شعیب اختر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں متعدد ایسے کھلاڑی تھے جنہیں آؤٹ کرنا بہت مشکل تھا لیکن سب سے مشکل انضمام کو آؤٹ کرنا تھا ،انہیں میں نیٹ میں بھی کبھی آؤٹ نہیں کر سکا۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں انضمام سے زیادہ کسی اور کھلاڑی نے انہیں اتنے آرام سے کبھی نہیں کھیلا ، ان کا فٹ ورک کمال کا تھا اور وہ فورا شاٹ کھیلنے کیلئے تیار ہوجاتے تھے کیوں کہ وہ بہت سے بلے بازوں سے پہلے گیند کو دیکھ سکتے تھے ،ایسا لگتا تھا کہ ان کے پاس گیند کو دیکھنے کے لیے اضافی سیکنڈ ہوتا تھا،میں جتنی مرضی تیز گیند کر لوں وہ ہمیشہ گیند کے گرنے کی جگہ پر پہنچ جاتے تھے ۔