الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں بشمول مئیراورڈپٹی مئیرکے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرایم کیوایم پاکستان کااظہارتشویش

پیر 29 اگست 2016 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ابھی تک تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں بشمول مئیراورڈپٹی مئیرکے نوٹی فیکیشن جاری نہ کرنے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رول کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کانوٹی فیکیشن 29،اگست 2016ء کوجاری ہوناتھاجوآج رات تک جاری نہیں ہواجس پرعوام میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ عوام میں پائی جانے والی تشویش کوختم کرنے کے لئے جلدازجلدبلدیاتی نمائندوں کانوٹیفکیشن جاری کیاجائے ۔