سراج الحق کی شاد نواز خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

پیر 29 اگست 2016 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دیر میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اور ڈسٹرکٹ کونسل لوئر دیر کے ممبر شاد نواز خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شاد نواز خان کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے گاؤں سے شہر کی طرف آرہے تھے تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچہ جاں بحق ہوگیا ۔سینیٹر سراج الحق نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :