ژوب شہرکی ترقی اورخوبصورتی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے،جعفرمندوخیل

کروڑوں کی لاگت سے شہرکوماڈل سٹی بنایاجارہاہے ،ترقی کے اس عمل سے ژوب کے عوام کے ساتھ وعدہ بھی پوراہواہے اورمزید ترقیاتی منصوبے شہرمیں مکمل کئے جائیں گے،وزیرریونیوٹرانسپورٹ بلوچستان کاژوب ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب

پیر 29 اگست 2016 23:13

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب شہر کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے جامع منصوبہ بند ی کی گئی ہے اور کروڑوں کی لاگت سے شہر کو ماڈل سٹی بنا یا جارہا ہے ترقی کے اس عمل سے ژوب کے عوام کے ساتھ وعدہ بھی پورا ہوا ہے اور مزید ترقیاتی منصوبے شہر میں مکمل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب شہر کیلئے ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقد ہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جعفر خان مندوخیل کو ماسٹر پلان کے تحت مکمل اور زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلی بر یفنگ دی گئی جس پر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ڈی سی ژوب محمد عظیم کاکڑ اس ماسٹر پلان کی مکمل نگرانی کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں ، سٹرکوں ونالیو ں کی تعمیر اور شہر میں سکولوں کی تعمیر و مرمت میں کسی قسم کی ناقص کار گردگی اور کوتاہی بر داشت نہیں کی جائیگی ہم انہوں نے کہا کہ پہلی بار ژوب شہر کیلئے ایک میگا پروگرام لائے ہیں جو ہمارے خوشحال ژوب پروگرام کا آئینہ دار ہے جس کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام اور نوجوان طبقہ اب آگے بڑھے اور اس میگا ترقیاتی عمل میں ساتھ دیں تاکہ ایک پائیدار ترقیاتی یافتہ شہر کی تکمیل کا خواب پورا ہوسکے

متعلقہ عنوان :