چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے بائیس جوڈیشل افسران کو پروفارمہ پروموشن دینے کی منظوری دیدی

پیر 29 اگست 2016 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے بائیس جوڈیشل افسران کو پروفارمہ پروموشن دینے کی منظوری دے دی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج (ریٹائرڈ) چودھری عمر حیات، سیشن جج محمد اقبال خان، سیشن جج خضر حیات سیال، سیشن جج محمد تنویر حیات، ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد، سینئر سول جج عبد الجبار، سینئر سول جج محمد اختر بھنگو، سینئر سول جج نبیلہ جعفری سید، سینئر سول جج محمد اسلم پنجوتہ، سینئر سول جج حید ر علی خان، سینئر سول جج انوار اللہ، سینئر سول جج محمد وسیم انجم، سینئر سول جج محمد واجد منہاس، سینئر سول جج امجد علی، سینئر سول جج اکرام الحق چودھری، سینئر سول جج ساجدہ احمد، سینئر سول جج محمد ابو بکر صدیق بھٹی، سینئر سول جج ماجد کریم فاروق، سول جج (ریٹارئرڈ) محمد نوید ہاشمی، سیشن جج ضیاء القمر، ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ سراج اور سینئر سول جج شفیق احمد شفیع کو سابقہ تاریخوں میں پروفارمہ پروموشن دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پانچ سول ججز کلاس دوم کو کلاس ون کے اختیار دینے کی بھی منظوری دے دی، سول جج محمد شہباز، تجمل حسین ، محمد اکرامہ، شوکت حیات اور اختر علی کو سول جج کلاس ون کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔مزید برآں عدالت عالیہ لاہور نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(ریٹائرڈ) محمد امجد پرویز اور سول جج طارق محمود کے خلاف جاری محکمانہ کارروائی روکنے کے احکامات جاری دیئے ہیں۔(

متعلقہ عنوان :