لاہور ،سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

پیر 29 اگست 2016 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم شہزاد احمد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی.ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تھانہ فورٹ عباس پولیس نے شہری یسین کے قتل میں اسکے موکل کو بلاجواز ملوث کر دیا ہے.ملزم کا مدعی پارٹی سے کوئی تنازع نہیں تھا.سرکاری وکیل مظہر شیر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ ملزم تفتیش میں گنہگار پایا گیا ہے ..میڈیکل رپورٹ میں وجہ قتل بھی ملزم کی جانب سے چلائی جانے والی گولی قرار دی گئی ہے.جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :