اسلام آباد،پاکستان میں بغیرویزے رہنے والے بھارتی سفارتکارکامعاملہ پیچیدہ ہوگیا
پاکستانی وزارت داخلہ اوربھارتی ہائی کمیشن کے درمیان تنازعہ پیداہوگیا
پیر 29 اگست 2016 23:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) پاکستان میں بغیرویزے کے رہنے والے بھارتی سفارتکارکامعاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے اورپاکستانی وزارت داخلہ اوربھارتی ہائی کمیشن کے درمیان تنازعہ پیداہوگیاہے ،وزارت داخلہ اوربھارتی ہائی کمیشن نے متنازعہ بیانات جاری کئے ہیں ۔جس میں ایک دوسرے کے دعووٴں کی تردیدکی گئی ہے ،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان میں تعیناتی سے پہلے بھارتی سفارتکارپیرس میں بھارتی سفارتخانے میں خدمات انجام دے رہاتھااوراس نے پیرس میں پاکستانی سفارتخانے سے ایک سال کاملٹی پل ویزاحاصل کیا۔
تاہم بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے سفارتکارکے بارے میں وزارت داخلہ کے دعووٴں کی تردیدکی ہے ۔بھارتی ہائی کمیشن کے ترجمان کی طرف سے جاری تحریری بیان میں کہاگیاہے کہ متعلقہ سفارتکاراوراس کی فیملی کے ویزے کی میعادصرف90دن کی ہے ۔(جاری ہے)
بھارتی سفارتخانے کے ترجمان نے کہاکہ ہم وزارت خارجہ امورسے ایک بارپھردرخواست کرتے ہیں کہ وہ دوطرفہ سمجھوتے کے تحت سفارتکاراوراس کی فیملی کے ارکان کے ویزے کامسئلہ حل کرے ۔
چوہدری نثارعلی خان جوبھارت مخالف موٴقف کے حوالے سے جانے جاتے ہیں کی سربراہی میں قائم وزارت داخلہ کاکہناہے کہ بھارتی سفارتکارکودونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ ویزاسمجھوتہ کے تحت سفارتی ویزاجاری کردیاگیاہے ۔تاہم بھارتی ہائی کمیشن کاکہناہے کہ سفارتکارکے ویزے کی مدت صرف نوے دن ہے اوراسے کبھی بھی سفارتی ویزاجاری نہیں کیاگیا۔دوسری طرف دفترخارجہ نے اس معاملے پرخاموشی اختیارکررکھی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.