امریکہ کا 14سال سے گوانتاناموبے جیل میں قیدپاکستانی احمدربانی کورہاکرنے کافیصلہ

پیر 29 اگست 2016 23:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) امریکہ نے 14سال سے گوانتاناموبے جیل میں قیدپاکستانی احمدربانی کورہاکرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق احمدربانی کراچی میں ایک ٹیکسی ڈرائیورتھاجسے عربی زبان پرعبورحاصل تھا،جس کے باعث اسے یمنی باشندہ سمجھاگیا،احمدربانی کواسامہ بن لادن اورالقاعدہ سے تعلق کے الزام میں 2002ء میں امریکہ کے حوالے کیاگیااور14سال بعداس پرتمام الزامات غلط ثابت ہوئے ،احمدربانی نے کچھ عرصہ پہلے گوانتاناموبے جیل میں بھوک ہڑتال بھی کی تھی ۔الزامات غلط ثابت ہونے کے بعدامریکہ نے احمدربانی کورہاکرنے کافیصلہ کیاہے ،اس کی رہائی کے لئے یکم ستمبرکوجیل میں اجلاس ہوگا۔

متعلقہ عنوان :