ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارکے نام سے رجسٹرڈہے ،الیکشن کمیشن

پیر 29 اگست 2016 23:03

ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارکے نام سے رجسٹرڈہے ،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہناہے کہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارکے نام سے رجسٹرڈہے ،ایم کیوایم الطاف حسین کے کسی عمل کی قانونی طورپرجوابدہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہناہے کہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستارکے نام سے رجسٹرڈہے ،ایم کیوایم نے2012ء میں آئین رجسٹرڈکرایاتھا۔فاروق ستارپارٹی کے آئینی سربراہ اورڈپٹی کنونیئرہیں ،نسرین جلیل بھی ایم کیوایم کی ڈپٹی کنونیئرہیں ۔الطاف حسین ایم کیوایم کے بانی راہنمااورقائدہیں ،ایم کیوایم قانونی طورپرالطاف حسین کے کسی عمل پرجوابدہ نہیں ہے ۔