وزیر کیڈ اساتذہ اور عملے کو مستقل کرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے کابینہ کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کے احکامات دیں،اسد عمر

پیر 29 اگست 2016 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں اساتذہ اور عملے کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اسٹیبلشمنٹ اور خزانہ کی حمایت سے وزیراعظم کو سمری بھیجی گئی تھی لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے اسد عمر نے وزیر کیڈ کو ایک خط میں کیا۔

(جاری ہے)

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر کیڈ اساتذہ اور عملے کو مستقل کرنے کے حوالے سے قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے کابینہ کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کے احکامات دیں۔ وزیر کیڈ قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی اور میڈیا سمیت مختلف فورمز پر تجاویز پر عمل درآمد کرنے کا عودہ کر چکے ہیں جس کو بعد ازاں وزارت خزانہ نے خلاف اختیار قائمہ کمیٹی کی سفاشات پر عمل روکا جبکہ ملازمین کو مستقل کرنے میں وزارت خزانہ کا کوئی کردار سرے سے ہے ہی نہیں۔ تحریک انصاف مشکل کی اس گھڑی میں ان ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔