المعصوم ٹرسٹ انٹرنیشنل پاکستان ایشیاء کا سب سے بڑا ٹروما ہسپتال بنائے گا ، ٹراما ہسپتال 700 بیڈز پر مشتمل ہوگا

چیئرپرسن المعصوم ٹرسٹ انٹرنیشنل بیگم کفایت خان کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 29 اگست 2016 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) المعصوم ٹرسٹ انٹرنیشنل پاکستان بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا ٹروما ہسپتال بنائے گا۔ ٹروما ہسپتال 700 بیڈز پر مشتمل ہوگا ۔ نادار اور مستحقین کا مفت علاج ہوگا ، یہ آٹھ ارب روپے کی لاگت کامنصوبہ ہے ۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم ’’سنگ جانی‘‘ میں سو کنال رقب خرید لیا گیاہے اور جلدہی اس بڑے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔

اکتوبر 2005 کے رلزلہ کے دوران اگر پاکستان میں ٹروما ہسپتال ہوتا تو اتنی زیادہ اموات نہ ہوتیں۔ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی راہنما اور چیئرپرسن المعصوم ٹرسٹ انٹرنیشنل بیگم کفایت خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ٹروما ہسپتال بہت بڑا منصوبہ ہے اتنے بڑے منصوبے کے لیے مخیر حضرات اور حکومت پاکستان کی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مجھے امید ہے کہ حکومت پاکستان ضرور تعاون کرے گی۔ ٹروما ہسپتال میری دلی خواہش ہے انشاء اﷲ ضروری پوری ہوگی ٹروما ہسپتال میں مستحق اور نادار مریضوں کے علاج کے اخراجات المعصوم ٹرسٹ برداشت کرے گا انہوں نے کہا کہ المعصوم ٹرسٹ نادار لوگوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے مخلوق خدا کی خدمت کے عظیم مشن کیلئے جذبہ انسانیت سے سرشار ہو کر انسانیت کے دکھ درد کم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گا۔

المعصوم ٹرسٹ نے اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلہ میں مظفرآباد اور باغ اور متاثرین بستی اسلام آباد میں اہم کردار ادا کیا تھا پاک فوج کے ساتھ مل کر بیش بہا خدمت بھی سرانجام دی تھیں۔ آزادکشمیر کی حکومت وقت اور پاک فوج نے ایوارڈ بھی دیئے تھے۔ قبل ازیں المعصوم ٹرسٹ پانچ سو اجتماعی شادیاں بھی کروا چکا ہے اور مستحقین میں 2000 ویل چیئر بھی تقسیم کر چکا ہے مخلوق خدا کی خدمت اور فلاحی کاموں کیلئے المعصوم ٹرسٹ صدق دل سے خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :