چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے عراقی نیوی کے سربراہ کی ملاقات ، پیشہ ورانہ امور اور مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

میجر جنرل جاسم میراج نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا،آئی ایس پی آر

پیر 29 اگست 2016 22:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے عراقی نیوی کے سربراہ میجر جنرل احمد جاسم میراج نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے عراقی نیوی کے سربراہ میجر جنرل احمد جاسم میراج جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، پیشہ ورانہ امور اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی نیوی کے سربراہ میجر جنرل جاسم میراج نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔