امریکہ کا گوانتانا موبے جیل میں قید پاکستانی قیدی محمد احمد ربانی کو رہا کرنے کا فیصلہ

احمد ربانی کراچی میں ٹیکسی ڈرائیورتھا، اس پر دہشتگرد تنظیم اور اسامہ بن لادن سے تعلق کا الزام تھا، احمد ربانی کو 2002میں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا تھا،اب14 سال بعد احمد ربانی پر تمام الزامات غلط ثابت ہوئے،ذرائع

پیر 29 اگست 2016 22:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) امریکہ نے گوانتانا موبے جیل میں قید پاکستانی قیدیمحمد احمد ربانی کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے پاکستانی قیدی محمد احمد ربانی جو گوانتانا موبے جیل میں قید ہے کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق احمد ربانی کراچی میں ٹیکسی ڈرائیورتھا، اس پر دہشتگرد تنظیم اور اسامہ بن لادن سے تعلق کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

محمد احمد ربانی کو 2002میں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اب14 سال بعد احمد ربانی پر تمام الزامات غلط ثابت ہوئے ، احمد ربانی کو عربی زبان پر عبور حاصل ہونے پر یمنی باشندہ سمجھا گیا تھا۔ انہوں نے گوانتانا موبے جیل میں کچھ سال پہلے بھوک ہڑتال بھی کی تھی، احمد ربانی کی رہائی کیلئے یکم ستمبر کو گوانتانا موبے جیل میں اجلاس ہوگا ، گوانتانا موبے میں 6 پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہے۔