چین میں پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے ترجیحی بنیادوں پر تعلیمی اداروں میں داخلے حتمی

پیر 29 اگست 2016 22:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) چین میں رواں سال پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے90ہزار طلباء کو جامعات میں داخلے فراہم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت تعلیم کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر ملک بھر کی جامعات میں داخلے فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں بھی معیاری تعلیم کی بہترین سہولیات حاصل ہو سکیں ۔ ان طلباء کے داخلوں کے لئے جامعات کی جانب سے اپنے قواعد وضوابط میں بھی نرمیاں کی گئی ہیں تاکہ مذکورہ طلباء کے خاندان کو معاشی تعاون بھی فراہم کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :