چین کا آن لائن آپریٹرز کوغیر قانونی گیمز کی فروخت کا سلسلہ بند کرنے کی ہدایت

پیر 29 اگست 2016 22:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) چین کی وزارت ثقافت نے 26آن لائن گیمز آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ پابندی کا شکار غیر قانونی گیمز کی فروخت کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق جن گیمز پر پابندی لگائی ہے ان کا مواد معاشرتی اخلاقیات کے خلاف پایا گیا تھا ، ان میں کچھ ایسی گیمز بھی شامل تھیں جو کہ 18سال سے کم عمر کے بچے باآسانی آن لائن کھیلنے کے اہل تھے ، آپیرٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسا نظام تشکیل دیا جائے کہ کم عمر بچے ایسی گیمز کو آن لائن نہ کھیل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :