کشمیریوں کے ساتھ ہمارا کلمہ کا رشتہ ، عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم رکوائے، اقتصادی راہداری کے خلاف بھارت کی سازشیں ناکام ہونگی،بھارت بے بنیاد پروپیگنڈہ کے ذریعے پاک چین لازوال دوستی میں دراڑیں نہیں ڈال سکتا

امیرجماعۃ الدعوۃ پاکستان حافظ محمدسعید کا ملتان میں کشمیرکانفرنس سے خطاب

پیر 29 اگست 2016 22:40

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم رکوائے ماو آئی سی ،اقوام متحدہ کشمیریوں کی آزادی کے لئے عملی کردار ادا کریں۔ کشمیریوں کے ساتھ ہمارا کلمہ کا رشتہ ہے۔سعودی عرب اورچین پاکستان کے مخلص ترین دوست ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

اقتصادی راہداری کے خلاف بھارت کی سازشیں ناکام ہوں گی۔پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے صرف پاکستان ہی نہیں دوسرے ممالک کوبھی فائدہ ہو گا۔بھارت بے بنیاد پروپیگنڈہ کے ذریعے پاک چین لازوال دوستی میں دراڑیں نہیں ڈال سکتا۔حکومت بھارتی مداخلت و دہشت گردی کو بے نقاب کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز سعد بن ابی وقاص چوک کچہری ملتان میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں تما م شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی رہنماجماعت الدعوۃ سیف اﷲ خالد،جماعت الدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد، ،الشیخ عبدالطیف ،مولاناسیف اﷲ اعظم،قاری احمد سعید ملتانی نے بھی خطاب کیا۔خطاب کے دوران حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ملک ہے۔

کلمہ کی لاج نہ رکھنے کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا ۔آج ہم قیام پاکستان کا مقصد بھول گئے تو کشمیری میدان میں نکلے اور انہوں نے پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااﷲ کا نعرے لگا کر اور پاکستانی پرچم لہرا کر ہمیں قیام پاکستان کا مقصد یاد کروایا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری آج باون دنوں سے میدان میں ہیں۔کرفیو نافذ ہے۔روزانہ کشمیری شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔

تاجروں کا اربوں روپے کا نقصا ن ہو چکا ۔بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود وہ میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور پاکستان کا پرچم لہرا کر سینے پر گولیاں کھا رہے ہیں۔بھارت یہ جان لے کہ کشمیریوں کو طاقت کے بل بوتے پر نہیں دبایا جا سکتا ۔تحریک کشمیر کی قیادت اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے جنہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب نہیں تو کبھی نہیں۔بھارتی وزراء کے کشمیرکے دورے اور پیشکشیں کشمیری ٹھکرا کر اہل پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

راجناتھ سنگھ کو کشمیریوں نے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔حکومت کو چاہئے کہ کشمیریوں کی حقیقی وکیل ہونے کا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کے لئے بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے۔بھارت کی وطن عزیز کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے صرف پاکستان ہی نہیں دوسرے ممالک کوبھی فائدہ ہو گا۔

بھارت بے بنیاد پروپیگنڈہ کے ذریعے پاک چین لازوال دوستی میں دراڑیں نہیں ڈال سکتا۔حافظ محمدسعید نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے۔ بھارت کے بڑھتے مظالم نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو مزید مضبوط کر دیا۔امریکہ نے اقوام متحدہ میں نہرو کی حمایت کی تھی۔آج امریکہ انڈیا کو کیوں مجبور نہیں کرتا کہ کشمیریوں کو انکا حق خود اردیت دیا جائے۔مظلوم مسلمانوں کی مدد کا حکم اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجید میں دیا ہے۔آزادی کے لئے میدان میں نکلنے والوں کو پروپیگنڈہ کے ذریعے دہشت گرد کہا جا رہا ہے۔امت مسلمہ دین پر متحد ہو جائے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔