الیکشن کمیشن میں اخراجات،فنڈز اور گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا وقت ختم،سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جمع کرانے میں عدم دلچسپی، 333 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 8 سیاسی جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے،325 سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے احکامات ہوا اڑا دیئے

پیپلزپارٹی، مسلم لیگ(ن)کے گوشواروں پر الیکشن کمیشن کا عدم اطمینان ، اعتراضات لگا کر واپس کر دیئے پی ٹی آئی،ایم کیو ایم،جمعیت علماء اسلام ف اور دیگر جماعتیں گوشوارے جمع نہ کرا سکیں،

پیر 29 اگست 2016 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) سیاسی جماعتوں کے اخراجات،فنڈز اور گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا وقت ختم،سیاسی جماعتوں کی تفصیلات جمع کرانے میں عدم دلچسپی، 333 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 8 سیاسی جماعتوں نے گوشوارے جمع کرائے،325 سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے احکامات ہوا اڑا دیئے،ذرائع کے مطابق آٹھ میں سے تین سیاسی جماعتوں کے کاغذات مکمل،5 کے نامکمل نکلے ۔

اے این پی،عوامی مسلم لیگ،اسلامی تحریک پاکستان نے مکمل گوشوارے جمع کرا دیئے۔جماعت اسلامی،مسلم لیگ (ج)،جماعت اہلحدیث، پاکستان تحریک انسانیت،پاکستان ویمن مسلم لیگ کے اثاثوں کے گوشوارے نامکمل نکلے ،زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کے گوشواروں پر عدم اطمینان کرتے ہوئے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے گوشواروں پر اعتراضات لگا کر واپس کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی،ایم کیو ایم،جمعیت علماء اسلام ف اور دیگر جماعتیں گوشوارے جمع نہ کرا سکیں۔الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت سالانہ گوشوارے جمع کرانا سیاسی جماعتوں کے لیے لازم ہے ،تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتوں کو عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوگا۔جس کے باعث وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی ۔الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن دی تھی۔

تاہم تین سو زیادہ رجسٹرڈ جماعتوں میں سے صرف 8 سیاسی جماعتوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں پیش کی ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ان 8 سیاسی جماعتوں میں سے بھی اے این پی، عوامی مسلم لیگ اور اسلامی تحریک پاکستان کی دستاویزات کو مکمل قراردیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے بھی بینک اکاونٹس کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں