صوبائی مشیر محنت کی زیر صدارت سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اجلاس

ہوم بیسڈ ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے،گھریلو محنت کشوں کے وفد سے گفتگو

پیر 29 اگست 2016 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر محنت وافرادی قوت سینٹر سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے ،محنت کشوں کی بھلائی ،فلاح وبہبود کے لئے موثر طریقے سے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ورکرز ویلفیئر بورڈ کا اجلاس چیئر مین بورڈ وصوبائی مشیر سعید غنی کی زیر صدارت سیسی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی ،صوبائی سیکریٹری صنعت وتجارت عبدالرحیم سومرو ،سیکریٹری ورکرویلفیئر بورڈ سید شاہ محمد شاہ ،حبیب الدین جنیدی ودیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر محنت نے کہا کہ ورکرز کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ لیبر کے منصوبوں پر پیش رفت کو تیز سے تیز تر کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور بروقت تکمیل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔قبل ازیں صوبائی مشیر محنت سے ہوم بیسڈ ورکرز کے وفد نے بھی ملاقات کرکے گھروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ہوم بیسڈ ورکرز کو قانون وسماجی تحفظ فراہم کرنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے جبکہ محکمہ لیبر میں گھروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے بعض تجاویز زیر غور ہیں ۔صوبائی مشیر نے محکمہ لیبر کے افسران کو ان تجاویز کو حتمی شکل دیکر جلد از جلد عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے گھریلو محنت کشوں کے نمائندہ وفد کو ان کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :