صوبائی وزیر سماجی بہبود کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے قوانین کی منظوری
قوانین کی منظوری 2011سے التواء کا شکار تھی ،قوانین کی منظوری سے اتھارٹی فعال ہوجائے گی ،صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز
پیر 29 اگست 2016 22:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود /چیئر مین سندھ پروٹیکشن اتھارٹی شمیم ممتاز کی زیر صدارت اجلاس آج بروز پیر مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے قوانین کی منظوری دی گئی ۔اس موقع پرصوبائی وزیر سماجی بہبودشمیم ممتاز نے کہا کہ اتھارٹی کے قوانین کا معاملہ 2011 سے التو اء کا شکار تھا جبکہ ان کی جانب سے محکمہ سماجی بہبود کاقلمدان سنبھالنے کے ایک ماہ کے اندر اتھارٹی کے قوانین کی منظوری دی گئی ۔
صوبائی وزیر نے اتھارٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا اور دن رات محنت کرکے قوانین کو منظوری کے لئے پیش کیا انہوں نے کہا کہ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر سماجی بہبودشمیم ممتاز نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم سندھ کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔
اجلاس میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر شارق احمد ،چیف چائلڈ پروٹیکشن یونیسیف سارہ کولمین ،چائلڈ پروٹیکشن اسپیشلسٹ یونیسیف جبین عباس،چائلڈ پروٹیکشن ایڈ وائزر پلان انٹرنیشنل پاکستان ثمینہ سردار ،ایڈوکیٹ انجم محمود ،مددگار کنٹری مینجر سید محمود علی بلگرامی ،مددکار سربراہ ضیاء احمد اعوان ،جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ لیبر غلام نبی میمن سمیت محکمہ داخلہ سندھ ،محکمہ قانون کے افسران ودیگر نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.