سلیم شہزاد منظر عام پر آگئے، الطاف حسین سے لاتعلقی اور وطن واپسی کا اعلان

ایم کیو ایم میں اب کرپٹ اور دہشت گرد عناصرکی ضرورت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ دیں ساڑھے تین برس سے ایم کیو ایم کا حصہ نہیں،ایم کیو ایم کو ’’را‘‘ فنڈنگ کرتی ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ رقم ماہانہ آتی ہے یا ہفتہ وار، انٹرویو

پیر 29 اگست 2016 22:33

سلیم شہزاد منظر عام پر آگئے، الطاف حسین سے لاتعلقی اور وطن واپسی کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد دو برس بعد منظر عام پر آگئے ہیں اور جلد پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ساڑھے تین برس سے ایم کیو ایم کا حصہ نہیں،ایم کیو ایم کو ’’را‘‘ فنڈنگ کرتی ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ رقم ماہانہ آتی ہے یا ہفتہ وار،جلد پاکستان واپس آرہا ہوں، معاملات حل ہوجائیں گے۔

سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اب کرپٹ اور دہشت گرد عناصرکی ضرورت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر کے ذریعے سب کچھ ختم کردیا،پاکستان مخالف بات کردیں تو باقی کیا رہ جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مرنا جینا پاکستان میں ہے اور یہیں رہنا ہے، پہلے دن بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور آج بھی لگاتا ہوں، کرپشن کی نشاندہی کرنے پر رکن رابطہ کمیٹی سے آگے نہ بڑھ سکا۔

(جاری ہے)

سلیم شہزاد نے کہا کہ فاروق ستار کچھ دنوں میں معاملات اپنے کنٹرول میں کرلیں گے اور فاروق ستار کے ہاتھ میں تمام معاملات ہوں گے۔الطاف حسین کے متعلق کنفیوژن کچھ دنوں میں دور ہوجائے گی، میں جلد پاکستان آرہا ہوں، کئی معامالات حل ہوجائیں گے، فاروق ستار اور میری ترجیح ہے کہ کراچی کے امن کو برقرار رکھا جائے، بانی ایم کیو ایم غدار ہیں اس کا جواب جلد مل جائے گا۔سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اب کرپٹ اور دہشت گرد عناصرکی ضرورت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیو ایم چھوڑ دیں۔