پنجاب اسمبلی کے ارکان پر مشتمل نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ’’پیس کمیٹی ‘‘ قائم کردی گئی
پیر 29 اگست 2016 22:30
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے ارکان پر مشتمل نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ’’پیس کمیٹی ‘‘ قائم کردی گئی۔کمیٹی کے چیئر مین وقاص موکل،وائس چیئر مین میری گل ،خزانچی نبیلہ حاکم علی دیگر ممبران میں سعدیہ سہیل رانا ،آصف محمود سمیت دیر اراکین اسمبلی شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی بشر ی انجم بٹ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا اس کمیٹی کے قیام کا بنیادی مقصد نیشنل ایکشن پلان کے دیگر نکات پر بھی عملدرآمد کرانا ہے ۔صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا قیام پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ہمارا مقصد سیاست سے بالا تر ہو کر شدت پسندی کا مقابلہ کرنا ہے اس کیلئے ہم متحد ہیں ۔(جاری ہے)
اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کمیٹی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی ممبران کی نمائندگی موجود ہیں ۔
ہماری زیادہ توجہ جنوبی پنجاب کے اضلاع پر ہے کیونکہ اکثر کالعدم تنظیموں کی کمین گاہیں وہاں موجود ہیں اس لئے جنوبی پنجاب سے زیادہ اراکین اسمبلی کو شامل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا شدت پسندی اور انتشار کے خاتمے کیلئے پیس کمیٹی صوبے بھر میں پیس مہم شروع کرے گی اس حوالے سے آگاہی سیمینار ،واک ،کانفرنسز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔2016دہشتگردوں کے خاتمے کا سال ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.