میڈیا ھاؤسز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی ماک ریہرسل

پیر 29 اگست 2016 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلا م آبادساجد کیانی کی خصوصی ھدایت پر میڈیا ھاؤسز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس کی ماک ریہرسل۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ماک ریہرسل پی ٹی وی،پی ٹی وی ھوم، کیپیٹل ٹی وی اور روز ٹی وی پر کی گئی ،اس ماک ریہرسل میں اسلام آباد پولیس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس کمانڈوز، پاک رینجرز، ریسکیو ون فائیو، سی آئی ڈی، سی آئی اے، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، سی ڈی اے کی فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز نے حصہ لیا۔

ماک ریہرسل کے دوران تمام ونگز کے اپروچ ٹائم کا جائزہ لیا گیا.اس دوران ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی اور تمام اھم عمارات پر ڈیوٹی مزید الرٹ کر دی گئی۔ایس ایس پی آ پر یشنزاسلام آباد ساجد کیانی نے کہا کہ اس ماک ریہرسل کا۔مقصد میڈیا ھاؤسز پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ھے۔انہوں نے تمام ونگز کو بروقت اپروچ کرنے پر شاباش دی اور ھدایت کی وہ شہر بھر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ھمہ وقت تیار رھیں۔

متعلقہ عنوان :