پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،48اشتہاری گرفتار

پیر 29 اگست 2016 22:22

فیصل آباد۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست ۔2016ء ) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن کی جانیوالی کارروائیوں میں 48 اشتہاری گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامروحید کیمطابق فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کی جانیوالی کارروائیوں میں 48 اشتہاری گرفتار کرلئے ،گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب46اشتہاری اور4 مفروران شامل ہیں ،ترجمان کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں 9عددپسٹل اورایک عدد رائفل قبضہ میں لیکر جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں میں1850گرام چرس اور28لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :