عقیدہ ختم نبوت کا ہر صورت دفاع کریں گے۔ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی

دوسری سالانہ ’’تاجدار ختم نبوت کانفرنس ‘‘7ستمبر کو مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔ صدارت پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی کریں گے جبکہ صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی مہمان خصوصی ہوں گے۔

پیر 29 اگست 2016 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد ظفر اقبال جلالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کا تعاقب جاری رکھیں گے قادیانیوں کو ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے قادیانیوں سے وفاداری پاکستان سے غداری ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا بنیادی اور اہم جزو ہے ،جو عقیدہ ختم نبوت پر ایمان نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی ذمہ داری ہر باشعور مسلمان پر عائد ہوتی ہے اور کہاکہ امام الشاہ احمد نورانی صدیقی نے قادیانیوں کو پارلیمنٹ سے غیر مسلم اقلیت قرار دلوا کر جو کارنامہ سرانجام دیا وہ ہمیشہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

قائد ملت اسلامیہ مولاناامام الشاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اﷲ علیہ اور ان کے رفقاء کو پارلیمنٹ سے ختم نبوت آرڈیننس منظور کروانے پر خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے دوسری سالانہ عظیم الشان ،فقید المثال’’تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس ‘‘جانشین حضرت حافظ الحدیث پیرسید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کی زیر صدارت مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آبادمنعقد ہو گی جبکہ مہمان خصوصی جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ شاہ محمداویس نورانی صدیقی ہوں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں ،دعوت اور تشہیر کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :