ایم کیو ایم کی دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے، الطاف حسین کو وطن واپس لا کر غداری کا مقدمہ چلایا جائے، خواجہ عبدالرشید

پیر 29 اگست 2016 22:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) سماجی شخصیت خواجہ عبدالرشید نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی و استحکام کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں زندگی کی آخری سانس تک پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے رہیں گئے اور سبز ہلالی پرچم تھام کر رکھیں گئے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی سے ان کے مکروہ چہرے قوم کے سامنے عیاں ہو گئے پاکستان سے محبت کرنیوالے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں قوم کا بچہ بچہ ملک کی عظمت حرمت کا امین ہے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ الطاف کو وطن واپس لا کر غداری کا مقدمہ چلایا جائے ، ایم کیو ایم کی دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہو گئی ہے ، پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والی زبانوں کو کاٹ دیا جائے میڈیا ہاؤسز پر حملے کر کے ایم کیو ایم کے کارکنان نے واضح کر دیا کہ وہ تشدد پر یقین رکھتے ہیں حکومت میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنے والے اورحملوں پر اکسانے والے تمام عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں تمام سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم سے ہر طرح کے رابطے ختم کر دیں ۔