پولیس کی کاروائی سے موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار،ملزمان کے قبضے سے قیمتی موبائل فون اور اسلحہ برآمد

پیر 29 اگست 2016 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) اسلام آ باد تھا نہ نیلور پولیس کی کا ر روائی ،تین رکنی مو ٹر سائیکل چورگروہ گرفتار ، گن پو ائنٹ پر چھینے گئے04 عددمو ٹر سائیکل، 02عدد مو با ئل فون اور اسلحہ 05عددپسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد ، ملزم علی حیدرقبل ازیں بھی مو ٹر سائیکل چوری میں چا لا ن یا فتہ ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی ہد ا یا ت پر ایس پی رورل زون سید مصطفٰی تنو یر نے جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمدگی کے لیے ڈی ایس پی نیلور سرکل ملک نعیم اقبا ل کی ز یر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ نیلور انسپکٹر فیا ض احمد تنو لی، محمد اقبا ل سب انسپکٹر ، فتح اﷲ ، ظفراقبا ل اے ایس آئی ہمر اہ ملازمان ابر ار احمد ، عامر ، محمد عمر ان ، واجد حسین اور زاہد پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیم نے تمام تر ضر وری وسا ئل بر ؤ ے کا ر لا تے ہو ئے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کر نے والے تین رکنی مو ٹر سائیکل چور گر وہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں طا ہرمحمود ولد شاہ سکنہ سلہ سید اں کر ور تحصیل کو ٹلی ستیا ں ضلع راولپنڈی ،شاہ زیب ولد محمد محمود سکنہ کر ور کو ٹلی ستیا ں راولپنڈی ،علی حیدر شاہ ولد امیر حسین شاہ سکنہ اقبال ٹا ؤن اسلام آ باد شامل ہیں ۔

ملزمان کے قبضہ سے گن پو ائنٹ پر چھینے گئے 04عددمو ٹر سائیکل ، 02عدد مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نیوالا اسلحہ 05عدد پسٹل 30بورمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا ر کر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :