پنجاب اسمبلی نے بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کی ممانعت ،دہشتگردی سے متاثرہ سویلین کوریلیف و بحالی اورسول کورٹس پنجاب کے ترمیم شدہ سمیت تین مسودات قوانین کی منظوری دیدی
دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کسی بھی شخص کے لواحقین کو 10لاکھ ،بچوں کی کفالت ،زخمی ہونے کی نوعیت کے مطابق اورمکان ،کاروبار ،گاڑی ، موٹر سائیکل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کی صورت میں بھی امداد دی جائے گی اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کی گئی ،حکومت نے پیشگی منصوبہ بندی کے باعث تعداد پوری کر لی
پیر 29 اگست 2016 22:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی نے بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کی ممانعت ،دہشتگردی سے متاثرہ سویلین کو(ریلیف وبحالی) اورسول کورٹس پنجاب کے ترمیم شدہ سمیت تین مسودات قوانین کی منظوری دیدی جبکہ اپوزیشن کی تمام ترامیم کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا ، چائلڈ لیبر کے مسودہ قانون کی منظوری سے اب پنجاب میں بھٹہ خشت پر14سال سے کم عمر بچوں سے مشقت لینے پر7دن سے6ماہ قید اور50ہزار سے5لاکھ جرمانے کی سزا ہو سکے گی ،جبکہ دہشتگردی سے متاثرہ سویلین کو ریلیف و بحالی کے مسودہ قانون کے مطابق دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کسی بھی شخص کے لواحقین کو 10لاکھ ،بچوں کی کفالت ،زخمی ہونے کی نوعیت کے مطابق اورمکان ،کاروبار ،گاڑی ، موٹر سائیکل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کی صورت میں بھی امداد دی جائے گی ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.