دہشت گردوں کے روابط کو ختم کرنے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کا وفاقی حکومت سے رابطہ، افغان سموں کی کوریج کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی پیر 29 اگست 2016 22:04

پشاور (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اگست 2016ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاقی حکومت سے افغان سموں کی کوریج کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے افغانستان کی سمیں بلا ک کرانے کیلیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد افغانستان کی موبائل فون سمز استعمال کرتے ہیں۔ اسی باعث وفاقی حکومت افغان حکومت سے رابطہ کرکے سگنلز کی پاکستان میں کوریج رکوائے۔ صوبائی حکومت کی درخواست کے بعد وفاقی حکومت نے اب افغان کمپنیوں کی پاکستان میں کوریج روکنے کیلیے افغان حکومت سے معاہدے کا فیصلہ کیا ہے۔