وزیر سماجی بہبود سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے قوانین کی منظوری

قوانین کی منظوری 2011ء سے التواء کا شکار تھی ،قوانین کی منظوری سے اتھارٹی فعال ہوجائے گی ،شمیم ممتاز

پیر 29 اگست 2016 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود /چیئر مین سندھ پروٹیکشن اتھارٹی شمیم ممتاز کی زیر صدارت اجلاس آج بروز پیر مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے قوانین کی منظوری دی گئی ۔اس موقع پرصوبائی وزیر سماجی بہبودشمیم ممتاز نے کہا کہ اتھارٹی کے قوانین کا معاملہ 2011 سے التو اء کا شکار تھا جبکہ ان کی جانب سے محکمہ سماجی بہبود کاقلمدان سنبھالنے کے ایک ماہ کے اندر اتھارٹی کے قوانین کی منظوری دی گئی ۔

صوبائی وزیر نے اتھارٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا اور دن رات محنت کرکے قوانین کو منظوری کے لئے پیش کیا انہوں نے کہا کہ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سماجی بہبودشمیم ممتاز نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم سندھ کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔

اجلاس میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر شارق احمد ،چیف چائلڈ پروٹیکشن یونیسیف سارہ کولمین ،چائلڈ پروٹیکشن اسپیشلسٹ یونیسیف جبین عباس،چائلڈ پروٹیکشن ایڈ وائزر پلان انٹرنیشنل پاکستان ثمینہ سردار ،ایڈوکیٹ انجم محمود ،مددگار کنٹری مینجر سید محمود علی بلگرامی ،مددکار سربراہ ضیاء احمد اعوان ،جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ لیبر غلام نبی میمن سمیت محکمہ داخلہ سندھ ،محکمہ قانون کے افسران ودیگر نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :