سید ناصر عباس کی زیر صدارت انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران کا اجلاس

اجلاس میں چیف انجینئر اسد اﷲ شاہ نے ڈی جی کے ڈی اے کو تفصیلی بریفنگ دی

پیر 29 اگست 2016 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس کی زیر صدارت انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف انجینئر اسد اﷲ شاہ نے ڈی جی کے ڈی اے کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی جی کے ڈی اے نے اس موقع پر انجینئرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کی ہدایات کے باوجود کے ڈی اے اسکیموں اور ٹاؤن شپس میں غیر قانونی روڈ کٹنگ، روڈ سائیڈہوٹلز اور سڑکوں پر بلڈنگز میٹریل ڈالنا بدستور جاری ہے ،ان احکامات پر فوری عمل درآمد کرکے جلد تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے، اس سلسلے میں کسی ایگزیکٹو انجینئر کی جانب سے کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی تمام ایگزیکٹو انجینئرز اپنے اپنے علاقوں کا سروے کریں۔

کلفٹن، نارتھ کراچی، کورنگی، سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر کے ڈی اے کی حدود میں ہیں،میں آپ لوگوں کو ایک ہفتے کا وقت دیتا ہوں اس کے بعد آپ لوگوں کے خلاف کارروائی کروں گا۔

متعلقہ عنوان :