کراچی ، ایم کیو ایم کے غیرقانونی دفاتر کی مسماری بدستور جاری

انتظامیہ نے کارروائی کر کے گلشن اقبال میں قائم یونٹ آفس مسمار کر دیا،مسمار کیے جانیوالے دفاتر کی تعداد30سے تجاوز کرگئی

پیر 29 اگست 2016 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے غیر قانونی دفاتر کے خلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے، انتظامیہ نے کارروائی کر کے گلشن اقبال کے علاقے باغ رضوان میں قائم یونٹ آفس مسمار کر دیا،مسمار کیے جانے والے دفاتر کی تعداد30سے تجاوز کرگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے کارروائی کے دوران گلشن اقبال باغ رضوان میں قائم ایم کیو ایم کا غیر قانونی یونٹ 66 مسمار کر دیا گیا یونٹ 66کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 22 اگست کی رات کو سیل کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایم کیو ایم کے 32 غیر قانونی دفاتر قائم تھے جن میں سے 13 دفاتر مسمار کر دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر کے خلاف بھی جلد کارروائی کی جائے گی۔مسمار کیے جانے والے دفاتر کی تعداد30سے تجاوز کرگئی ہے۔ کارروائیاں گلشن معمار ، گلستان جوہر ، لائنز ایریا ، سٹی ریلوے کالونی ، کھارا در، سوسائٹی ،، لانڈھی اور لائنز ایریا سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔