آج پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ملک ہے، ،حکومت نے تعلیم اور سماجی خدمت پر خصوصی توجہ دی ٗاسحاق ڈار

پیر 29 اگست 2016 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ملک ہے، ،حکومت نے تعلیم اور سماجی خدمت پر خصوصی توجہ دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ملک ہے، ،حکومت نے تعلیم اور سماجی خدمت پر خصوصی توجہ دی ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ 2013 میں عالمی سطح پر پاکستان کی رینکنگ گر رہی تھی،ملک کو 2013 میں کئی چیلنج درپیش تھے،ہم نے ملک کو سنگین خطرات سے نکالا ہے،حکومت کی کوششوں کے باعث آج پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پر کشش ملک بن چکا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا وڑن لوڈشیڈنگ سے پاک پاکستان ہے،اقتصادی راہداری روشن پاکستان کی ضامن ہے،سی پیک میں توانائی اور موٹر ویز کے منصوبے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :