چین اپنی ترقی وخوشحالی کودیگرممالک تک فروغ دینے کا خواہاں ہے، جنوبی ایشیائی ممالک میں ترقی کے بہت زیادہ مواقع ہیں ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا سی پیک اجلاس اور نمائش سے خطاب

پیر 29 اگست 2016 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ چین اپنی ترقی وخوشحالی کودیگرممالک تک فروغ دینے کا خواہاں ہے، جنوبی ایشیائی ممالک میں ترقی کے بہت زیادہ مواقع ہیں ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا ۔پیر کو یہاں سی پیک اجلاس اور نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وسطی ایشیا روابط کے لحاظ سیدیگرخطوں کی نسبت بہت پیچھے ہے، اکیسویں صدی جنوبی ایشیا کی صدی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں ترقی کے بہت زیادہ مواقع ہیں ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا ۔چین اپنی ترقی اور خوشحالی کا خطے کے دیگر ممالک تک فروغ دینے کا خواہاں ہے ،وسطِی ایشیا کا خطہ آپس میں روابط کے لحاظ سے دنیا کے دیگر خطوں کی نسبت بہت پیچھے ہے ،اکیسویں صدی جنوبی ایشیا کی صدی ہے ،جنوبی ایشیائی ممالک میں ترقی کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا ۔

متعلقہ عنوان :