منی لانڈرنگ اور دہشت گر دوں کی مالی معاونت عالمی مسائل ہیں، سدباب کیلئے عالمی تعاون کے ساتھ اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان میں اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق مضبوط قانون سازی کی گئی ہے، حکومت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرے گی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب

پیر 29 اگست 2016 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گر دوں کی مالی معاونت عالمی مسائل ہیں، انکی روک تھام کے لئے عالمی تعاون کے ساتھ اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان میں اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے مضبوط قانون سازی کی گئی ہے، حکومت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی بھرپور حمایت کرے گی۔

وہ پیر کو قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے غور کیا گیا، اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی شرکت کی، وزیر خزانہ کو ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم یو) نے 8 ویں اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا اور ستمبر 2016 میں امریکہ میں ہونے والی ایشیا پیسفک گروپ کے حوالے سے تیاریوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی، اجلاس میں ایف ایم یو کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے کئے گئے کام کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ عالمی مسئلہ ہے اور اس کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر تعاون کے ذریعے اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسے جرائم کی روک تھام کے لئے قوانین کو مضبوط بنایا ہے، جو مکمل طور پر فعال ہیں اور عالمی سطح اس حوالے سے ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے منی لانڈرنگ کے خاتمہ کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی حکومت مکمل طور پر حمایت کرے گی، قبل ازیں وزیر خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مختلف معاملات پر غور کے لئے اجلاس کی صدارت کی، چیئرمین ایف بی آر نے صوبوں کے ان پٹ ٹیکس کے حوالے سے ایڈجسٹمنٹ پر وزیر خزانہ کو بریفنگ دی، انہوں نے سویزرلینڈ کے ساتھ دوہرے ٹیکس کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے معاہدے اور 34 ممالک کی تنظیم اور سی ڈی اے کے ساتھ ٹیکسوں کے حوالے سے معاہدے کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :