وفاقی حکومت بہت جلد بے گھر افراد کیلئے ایک پراجیکٹ تیار کررہی ہے جس سے ملک بھر میں کوئی غریب بے گھر نہیں رہے گا، صدیق الفاروق ،سرکٹ ہاؤس ملتان میں مسلم لیگی وفد سے ملاقات ،گفتگو

پیر 29 اگست 2016 21:23

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوریت کی سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج وفاق میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہے۔ وفاقی حکومت بہت جلد بے گھر افراد کیلئے ایک پراجیکٹ تیار کررہی ہے جس سے ملک بھر میں کوئی غریب بے گھر نہیں رہے گا ۔

(جاری ہے)

وہ سرکٹ ہاؤس ملتان میں مسلم لیگ(ن) کے ضلعی نائب صدر عابد باکسر کی قیادت میں آنے والے وفدسے ملاقات کررہے تھے۔صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ بہت جلد متروکہ وقف املاک کی کمیٹیاں بنارہے ہیں جن میں کارکنوں کو نامزد کریں گے وفد میں اشرف سروہا بھی شامل تھے۔ اسی موقع پر عابد باکسر نے انہیں متروکہ وقف املاک کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی اور کہا ہے کہ اگر چند پالیسیوں پر عمل کیا جائے توسرکاری خزانہ کو مزید فائدہ ہوگا ۔ صدیق الفاروق نے رہنماؤں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :