Live Updates

تحریک انصاف نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈیلی ویجرز کا معاملہ اٹھالیا

اسد عمر نے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کو اساتذہ اور عملے کو مستقل کرنے کے حوالے سے خط لکھ دیا

پیر 29 اگست 2016 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈیلی ویجرز کا معاملہ اٹھالیا،سنئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کو اساتذہ اور عملے کو مستقل کرنے کے حوالے سے خط لکھ دیا، وزیرمملکت قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے کابینہ کی سفارشات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کریں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق خط میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے کہا ہے کہ آپ قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی اور میڈیا سمیت مختلف فورمز پر تجاویز پر عملدرآمد کا وعدہ کر چکے ہیں، آپ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں اساتذہ اور عملے کو مستقل کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

کظ کے متن کے مطابق اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور خزانہ کی حمایت سے وزیراعظم کو سمری بھی بھیجی گئی بعد ازاں وزارت خزانہ نے خلاف اختیار قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل روک دیا تھا۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین کو مستقل کرنے میں وزارت خزانہ کا کوئی کردار نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات