Live Updates

وزیر اعظم اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ملک کے تمام ادارے تباہ کررہے ہیں،نیب اور ایف بی آر ناکام ادارے ہیں، ایف بی آرغریبوں کا خون چوس رہا ہے ،وہ حکمرانوں کے گھر کی لونڈی بنا ہوا ہے ،تنقید کرنے والے 3 ستمبر کو عوام کی طاقت دیکھ لیں گے ،وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 90 کی خلاف ورزی کی اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا،وزیر اعظم کے خلاف منی لانڈرنگ کے تمام ثبوت سپریم کورٹ میں فراہم کریں گے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بوریوالہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

پیر 29 اگست 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملک کے تمام ادارے تباہ کررہے ہیں،نیب اور ایف بی آر ناکام ادارے ہیں، ایف بی آرغریبوں کا خون چوس رہا ہے اور حکمرانوں کی لونڈی بنا ہوا ہے ،تنقید کرنے والے 03 ستمبر کو عوام کی طاقت دیکھ لیں گے ،وزیر اعظم اور انکی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 90 کی خلاف ورزی کی اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا،وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ کی جسکے تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں جو سپریم کورٹ میں فراہم کریں گے،لاہورمیں جو ہورہا ہے وہاں رینجرز کو آنا چاہے، لاہورمیں بھی حالات کی خرابی کے پیچھے حمزہ شہبازہیں۔

پیر کوبوریوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کے لئے بنی گالہ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ایک ہے اور پانامہ لیکس پاکستان میں اداروں کے لئے ایک امتحان بن چکا ہے اور ہم اداروں کو ٹیسٹ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا پاکستان میں غریبوں کا خون چوسا جارہا ہے اور حکمران بیرون ملک پیسہ منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

مشرف نے آٹھ روز جیل میں رکھا تو وہاں صرف غریبوں کو ہی قید دیکھا کوئی طاقتور جیل میں نہیں تھا، طاقتور اسمبلیوں میں دیکھائی دیتے ہیں جنھیں ہمارے ادارے بچانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔سپریم کورٹ میں بھی وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے پٹیشن دائر کردی ہے جہاں ہم تمام ثبوت دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہیں،ملک کے سارے بڑے بڑے ڈاکو پارلیمنٹ میں ہیں، نیب اور ایف بی آر کی ساکھ بالکل ختم ہوگئی ہے، پاناما اسکینڈل کو کوئی مسترد نہیں کر سکتا لیکن نیب نے اب تک نوٹس جاری نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 90 کے مطابق وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں لیکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں آکر جھوٹ بولا، وہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کررہے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا ریکارڈ مایوس کن ہے،7ستمبر کوالیکشن کمیشن کا امتحان ہے، اب اسے ثابت کرنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف(ن) لیگ نہیں۔

حکومت مخالف جلسوں سے متعلق عمران خان نے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں، ملک میں پھیلی کرپشن کی وجہ سے اداروں کی تباہی پر آواز بلند کرنا ان کا حق بھی ہے اور فرض بھی،اپوزیشن کا لیڈر ہوں میرے پاس دینے کیلئے کچھ نہیں حمزہ شہباز تو وزیر اعلی کے صاحبزادے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا جائز مطالبہ ہے انکے لوگوں کو دن دیہاڑے گولیان ماری گئیں،آمریت میں بھی نہتے شہریوں کوگولیاں نہیں ماری گئیں،سب کوپتا ہے لاہور میں گولیاں کس نیچلائیں، اندرون لاہورمیں پولیس غنڈوں کیساتھ ملی ہوئی ہے اسلئے کہتا ہوں کہ اندرون لاہورپولیس کیساتھ رینجرزکوبھیجا جائے۔اندرون لاہورمیں جوہورہا ہیاس کی پشت پرحمزہ شہبازہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات