بھارت کا پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

پاکستانی ہیلی کاپٹر نے دوپہر ایک بجے کے قریب بین الاقومی سرحد پر آرنائی سیکٹر میں بھارتی حدود میں پرواز کی ،بھارتی حکام

پیر 29 اگست 2016 21:18

بھارت کا پاکستان پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) بھارتی سیکورٹی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بین الاقومی سرحد پر آرنائی سیکٹر میں بھارتی حدود میں پرواز کی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ایک ہیلی کاپٹر نے پیر کی دوپہر کو بین الاقومی سرحد پر آرنائی سیکٹر میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی حدود میں پرواز کی ۔

بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس ‘‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی دوپہر ایک بجے کے قریب کی گئی جب ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر بھارتی فضائی حدود میں گھس گیاجو اچانک غائب ہوگیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر نے بین الاقومی سرحد کے بہت قریب پرواز کی ۔

متعلقہ عنوان :