Live Updates

پاکستان مردہ باد کی بات کرنے والے کو پاکستان میں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ‘ پانامہ لیکس کو دبانے کی سازش نہیں کی جارہی‘ عمران خان اپنے مستقبل کے بارے میں خود ہی بتا سکتے ہیں

جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) فتخار محمد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 29 اگست 2016 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) فتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے مستقبل کے بارے میں خود ہی بتا سکتے ہیں‘ایم کیوایم پر پابندی تو دور کی بات ہے پاکستان مردہ باد کی بات کرنے والے کو پاکستان میں زندہ رہنے کا بھی حق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جسٹس (ر) افتخار احمد چوہدری نے کہا کہ میں حیران ہوں وفاقی حکومت نے پاکستان مخالف بیان پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف ابھی تک ایکشن کیوں نہیں لیا۔

افتخارچوہدری نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کا مسئلہ ہے۔ اس کے ذریعے پانامہ لیکس کو دبانے کی سازش نہیں کی جارہی۔ جبکہ ملک میں گڈ گورننس اور ٹرانسپرنسی کہیں نظر نہیں آرہی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے مستقبل کے بارے میں خود ہی بتا سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات