Live Updates

عمران خان کا ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ

muhammad ali محمد علی پیر 29 اگست 2016 21:04

عمران خان کا ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اگست 2016ء) عمران خان کا ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران عمران خان کی جانب سے طاہر القادری کی خیریت دریافت کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف احتجاجی تحریک سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کو 3 ستمبر سے شروع ہونے والی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کی دعوت دی جا چکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات