پاکستان مخالف بات کرنے والوں‌کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے، حکومت میں دم ہے تو الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرکے دکھائے: سلمان مجاہد

muhammad ali محمد علی پیر 29 اگست 2016 21:04

پاکستان مخالف بات کرنے والوں‌کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے، حکومت میں ..

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اگست 2016ء) سلمان مجاہد کا کہنا ہے کہ حکومت میں دم ہے تو الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرکے دکھائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف بات کرنے والے ہر شخص کیخلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیے۔ سلمان مجاہد نے وفاقی حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ اگر دم ہے تو الطاف حسین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرکے دکھائے۔ واضح رہے کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے کے واقعے کے بعد سے متحدہ کے بیشتر رہنماوں کی جانب سے الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کیا جا چکا ہے۔