اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا ، خطے میں لیگی قیادت نیا ویژن لا رہی ہے‘ملک پرویز ،عمران نذیر

اپوزیشن ہر میدان میں رسوا،پی ایم ایل این 2018ء کے الیکشن میں بھی سرخوروہو گی‘ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن)

پیر 29 اگست 2016 20:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدرمحمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہتے اور اس منصوبے سے خطے میں (ن)لیگ کی قیادت نیا ویژن لا رہی ہے۔گزشتہ روز اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، آج کا پاکستان 2013ء سے بہت پر امن اور خوشحال ہے،پی ٹی آئی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نا اہلی کا شور’’چور مچائے شور‘‘ مترادف ہے،پہلے الیکشن کمیشن اور اب سپریم کورٹ میں کیس دائر کرانے کے باوجود وزیر اعظم کے خلاف جب ثبوت مانگے جائیں گے تو پہلے نکی طرح شرمندگی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اﷲ کے فضل سے ہر میدان میں عوام کے سامنے رسوا اور پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اپنے ویژن محنت کے باعث 2018ء کے الیکشن میں بھی اﷲ کے فضل سے سرخوروہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ن لیگ کی قیادت نے مسئلہ کشمیر کو عاکمی سطح پر اٹھایا ہے اور انشاء اﷲ بہت جلد اب اس مسئلہ کو بھی اپنے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔