نئے امریکی قونصل جنرل یوری فید کیو لاہورپہنچ گئے ،امریکی قونصلیٹ جنرل میں باقاعدہ عہدہ سنبھالیں گے

پیر 29 اگست 2016 20:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) نئے امریکی قونصل جنرل یوری فید کیو لاہورپہنچ گئے جہاں وہ امریکی قونصلیٹ جنرل میں باقاعدہ عہدہ سنبھالیں گے ، وہ اس عہدے پر کام کرنیوالے 29ویں امریکی سفارتکار ہیں، امریکہ 1947سے پنجاب کے لوگوں کیساتھ مضبوط تعلقات استوار کیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوری فیدکو لاہور آنے سے قبل فکوکاجاپان میں امریکی قونصلیٹ میں پرنسپل آفیسر تھے ، جاپان سے پہلے عراق ، یوکرائن ، سلووینیا ، چین ، ٹوکیو اور واشنگٹن میں بھی خدمات فراہم کرچکے ہیں ۔

خارجہ سروسز میں داخلے سے قبل قونصل جنرل فید کیو اوئیٹا شہر میں انٹرنیشنل ریلیشنز کے کوارڈینیر رہے ۔ یوری فیدکیونے وٹن برگ یونیورسٹی سے ایسٹ ایشیئن سٹڈیز میں بیچلر کیا اور پھر امریکن یونیورسٹی سے انٹرنیشنل افیئرز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹر کی ڈگری رتسومیکان یونیورسٹی ٹوکیو جاپان سے حاصل کی ۔