آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن کی زیرصدارت ایف سی ہیڈکوارٹرمیں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس

ایف سی ،پولیس اور تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں اور عوام کے تعاون سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے، میجرجنرل شیر افگن

پیر 29 اگست 2016 20:39

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء ) آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن کی زیرصدارت ایف سی ہیڈکوارٹرمیں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ایف سی ،پولیس اور تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں اور عوام کے تعاون سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں یتفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن کی زیرصدارت ایف سی ہیڈکوارٹرمیں کوئٹہ کے امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں آئی جی پولیس،میئر کوئٹہ ، کمیشنر کوئٹہ ڈویژن ،آرمی ،انٹیلی جنس اداروں،ایف سی اورپولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سیکٹر کمانڈر کوئٹہ ،ڈی آئی جی پولیس اور ڈی جی لیویز نے شرکاء کو کوئٹہ کی سیکیورٹی اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کو جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے مزید موثر اور کارگر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پرفرنٹیئرکور کی جانب سے شہریوں کی شناخت صیغہ راز میں رکھتے ہوئے کسی بھی جرم ،واردات یامشکوک سرگرمیوں کے متعلق اطلاع دینے کے لیے ایف سی وٹس ایپ سروس اور ہیلپ لائن کا بھی اجراء کیا گیا۔آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام دہشتگری کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اورکسی بھی مشکوک سرگرمی اور شخص کی اطلاع ایف سی وٹس ایپ نمبرز 0301-3641115،03458114131اور ہیلپ لائن نمبر 1101پر اطلاع دیں۔انہوں نے کہا کہ ایف سی ،پولیس اور تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں اور عوام کے تعاون سے کوئٹہ سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :