شہر میں بارش کا پانی کیا آیا ‘ محمود الرشید کے آنسو ٹپکنے لگے‘زعیم قادری

پی ٹی آ ئی کے رہنما محمود الرشید چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے عادی ہیں

پیر 29 اگست 2016 20:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہپی ٹی آئی کے رہنما محمودالرشید چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے عادی ہیں، شہر میں بارش کا پانی کیا آیا؟ محمود الرشید کے آنسو ٹپکنے لگے۔

(جاری ہے)

سید زعیم حسین قادری نے محمود الرشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بارش کے پانی کے نکاس کے لئے واسا کی مشینری پوری طرح متحرک ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے فوراً بعد پانی کا نکاس کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمودالرشید پشاور کی بات کیوں نہیں کرتے جہاں پی ٹی آئی کی گڈگورننس کو چوہوں نے کترکھایا ہے۔ پنجاب کی گڈگورننس کی بجائے پی ٹی آئی کے رہنما خیبرپختونخوا پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :