سی پیک سمٹ اور نمائش کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے سٹال میں شرکاء کی گہری دلچسپی

پیر 29 اگست 2016 20:25

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست ۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالہ سے سی پیک سمٹ اور نمائش کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے سٹال میں شرکاء نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم کے فروغ کیلئے جاری مختلف منصوبوں میں گہری دلچسپی لی۔ پیر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں شروع ہونے والی ایکسپو میں ایچ ای سی نے سٹال لگایا جس میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں جاری تعاون کے منصوبوں کے بارے میں معلومات رکھی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ایکسپو کے شرکاء نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعاون کے منصوبوں جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی وفود کے تبادلے اور معاشی تعاون کے پروگرام، پاکستان اور چین کے طلباء کیلئے دونوں ممالک میں سکالرشپس دینے کے پروگرام، دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں میں تحقیق کے میدان میں تعاون کے پروگرام، سپیشل لائز شعبوں میں ایڈوانس سٹڈیز کیلئے سنٹرز کے قیام اور سائنسی تحقیق سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی لی۔ ایچ ای سی کے سٹال پر آنے والے شرکاء کا تعلق زندگی کے ہر شعبہ سے تھا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم کے شعبہ میں تعاون کے منصوبوں اور پروگرام کو سراہا اور ان میں دلچسپی لی۔

متعلقہ عنوان :