ایم کیو ایم کے دفاتر میرے حکم پر گرائے جا رہے ہیں: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

muhammad ali محمد علی پیر 29 اگست 2016 20:22

ایم کیو ایم کے دفاتر میرے حکم پر گرائے جا رہے ہیں: وزیراعلی سندھ مراد ..

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اگست 2016ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے دفاتر ان کے حکم پر گرائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی اور سندھ ک دوسرے شہروں میں ایم کیو ایم کے دفاتر میرے حکم پر گرائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تمام دفاتر غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے تھے اسی لیے انہیں گرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ جبکہ صرف متحدہ کے ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے بھی غیر قانونی دفاتر مسمار کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے متحدہ کے دفاتر کو مسمار کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کراچی حیدرآباد اور سندھ کے دوسرے شہروں میں درجنوں دفاتر مسمار کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔