ماہنامہ عالمی ترجمان القرآن کے نائب مدیر مسلم سجاد انتقال کرگئے

پیر 29 اگست 2016 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء )جماعت اسلامی کے بانی سید مولانا ابواعلیٰ مودودیؒ کے رفیق کار، ماہنامہ عالمی ترجمان القرآن کے نائب مدیر پروفیسر مسلم سجاد منصورہ میں انتقال کرگئے۔مسلم سجا د کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں ڈاکٹر انیس احمد ، لیاقت بلوچ ، فرید احمد پراچہ ، چوہدری محمد اسلم سلیمی ، مجیب الرحمن شامی سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سابق امیر سید منورحسن، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء پروفیسر خورشید احمد ، حافظ محمد ادریس ، اسد اﷲ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، مولانا عبدالمالک، ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، محمد اصغر ، سید وقاص جعفری ، اظہر اقبال حسن ،حافظ ساجد انور نے مسلم سجاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مسلم سجاد کی وفات سے تحریک اسلامی ایک مخلص کارکن اور قائد سے محروم ہوگئی ہے ۔انہوں نے مسلم سجاد مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔