کلمہ طیبہ کے رشتے کو مضبوط کئے بغیر مسلمان متحد نہیں ہو سکتے ‘ذکر اﷲ مجاہد

ملک کو سیکولر ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو نگے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 29 اگست 2016 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کے رشتے کو مضبوط کئے بغیر مسلمان متحد نہیں ہو سکتے ،دنیا کے تمام مسلمانوں کانیوکلیس کلمہ طیبہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں علاقہ وسطی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپﷺ کی حیات طیبہ ہر عہد کا نصاب ہے ،عجزو انکساری کے پیکر کی حیثیت سے نبی ﷺ نے ہم سب کے لیے زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آج مسلمان کلمہ طیبہ کے رشتے کو مضبوطی سے پکڑ لیں ، اپنے مسلمان بھائیوں کے درد کو محسوس کرنا شروع کردیں تو ایک خوبصورت معاشرہ وجود میں آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج مغرب اور سامراجی قوتوں کو اسلام سے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

مغربی معاشروں میں فکری و جنسی انتشار نے ان کے خاندانی نظام کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے ۔ ان کی نوجوان نسلیں شدید فرسٹریشن کا شکار ہیں اور اکثر یت ذھنی سکون کے لیے منشیات کا سہار الیتی ہیں ۔لیکن اپنی مادی قوت کے سہارے وہ تہذیبی میدان میں برتری حاصل کئے ہوئے ہیں مغرب اپنی اس مادر پدر آزادتہذیب کو دنیا پر غالب دیکھنا چاہتا ہے ۔ اس لیے مسلمانوں کا خاندانی نظام اور پاکیزہ اقداران کا خاص ہدف ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کچھ مغرب پسند لوگ ملک کو سیکولر ریاست بنانے کا خواب دیکھتے ہیں اوروہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :